نئی دہلی15مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے صدر رام ولاس پاسوان نے آج کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج کانگریس صدر راہل گاندھی کے لئے ’بڑا دھچکا‘ ہیں ۔پاسوان نے نامہ نگاروں سے کہا کہ جس شخص کا کوئی حا ل نہیں ہے اس کا مستقبل کیا ہوگا۔ جب تک اپوزیشن اور ان کی حلیف جماعت راہل کو لیڈر کے طور پر قبول نہیں کرتی اس وقت تک ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ ابھی کرناٹک میں شکست سب کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے ان کو ہر کوئی ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کرناٹک میں بی جے پی حکومت تشکیل کرنے میں کامیاب رہے گی۔کرناٹک میں کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔ اب تک کے نتائج اور رجحانات کے مطابق بی جے پی کو 104، کانگریس کو 78 اور جے ڈی ا یس ۔بی ایس پی اتحاد کو 38 سیٹیں ملی ہیں۔اکثریت کا جادوئی اعداد و شمار 112 سیٹوں کا ہے ۔